کہوٹہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ان کے آفس میں کونسلر مرزا عبدالر حمن کی ملاقات،بجلی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو، MPA راجہ صغیر احمد نے کام جلد کرنے کا یقین دیلایا،کونسلر مرزا عبدالرحمن نے MPA راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد سے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر مرزا عبدالرحمن آف دودھلی نے ملاقات کی اور ان کو اپنے علاقے میں بجلی کے پول، ٹرانسفارمر، سکولوں کے مسائل اور گلیات کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے جون کے بعد جلد کام کرنے کا یقین دیلایا، کونسلر مرزا عبدالرحمن نے MPA راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ عوامی خدمت گار حقیقی خادم راجہ صغیر احمد ہیں جو عوام کے مسائل سے بھی بخوبی واقف ہیں اور ان کو حل بھی کرتے ہیں۔
لیگی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے مرزا عبدالرحمن کی ملاقات
Jun 03, 2024