متنازع زمین پر ٹریکٹر چلانے سے منع کرنے پردوخواتین سمیت پانچ افراد پر تشدد

Jun 03, 2024

 کلر سیداں (نامہ نگار) متنازع زمین پر ٹریکٹر چلانے سے منع کرنے پر ملزمان نے دوخواتین سمیت پانچ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نذیر احمد سکنہ موہڑہ بختاں نے مقدمہ درج کروایا کہ وقاص نامی شخص متنازع زمین پر ٹریکٹر چلا رہا تھا جسے میرے بیٹے حمزہ نے منع کیا کہ جس پر وقاص ٹریکٹر بند کر کے نیچے اترا اور میرے بیٹے حمزہ کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔اتنے میں میرا بھتیجا افتخار احمد،حمزہ کو چھڑوانے کیلئے آگے بڑھا تو وقاص نے کسی کا وار کیا جو کہ دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا اور اس کی ہڈی ٹوٹ گئی۔عباس نے وار سریا کیا جو میرے بھتیجے کی بائیں بازو پر لگا اور وہ زخمی ہو گیا۔شور شرابے کی آواز سن کر میں موقع پر پہنچا تو عباس نے وار سریا کیا جو میرے بازو پر لگا اور وقاص نے کسی کا وار میرے منہ پر کیا جو میرے چیرے کے بائیں سائیڈ کان کے نیچے لگا جس سے میرے منہ کا جبڑا اور دانٹ اندر سے ہل گئے۔ملزمان نے میری بیوی اور بیٹی پر بھی تشدد کیا جس سے وہ بھی زخمی ہوئیں۔

مزیدخبریں