گوجرخان (نامہ نگار)خالدمبین سابقہ امیدوار این اے 52 پی پی 8 جے یو آئی گوجرخان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ الیکشن کے خودساختہ نتائج کے حوالہ سے جے یو آئی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایوان نہیں میدان کے نعرے کے تحت عوامی اسمبلی کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت پشین کراچی پشاور اور اب مظفرگڑھ میں بیمثال اجتماعات ہوئے ہیں بالخصوص پنجاب میں مظفرگڑھ کے مقام پر شدید گرم موسم میں بھرپور عوامی شرکت نے پنجاب میں سیاسی بیداری کی نشاندہی کی ہے جو ملک میں سیاسی استحکام اور عوام کے روایتی سیاست سے بیزاری کی علامت ہے جوخوش آئند ہے عوام ملک کو اسلامی فلا حی ریاست بنانے کیلئے جمعیت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قافلہ جمعیت میں شامل ہورہے ہیں۔
ملک بھر میں عوامی اجتماعات کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے،خالدمبین
Jun 03, 2024