پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ  " 2024" سے متعلق کوئی تحقیق کی نہ ہی رپورٹ جاری کی‘رپورٹ

اسلام آباد ( وقائع نگار) عالمی شہرت یافتہ مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم Ipsos نے واضح طور پر اعلان کیا ہے انکی فرم نے پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024" سے متعلق کوئی تحقیق نہیں کیاور نا ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی ہے،  مزید برآں، Ipsos نے تصدیق کی کہ اس کا خیبر ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے خلاف الزامات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان میں سگریٹ تیار کرنے والی ایک معروف کمپنی کے ٹی سی  نے   "پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسیسمنٹ 2024" کے عنوان سے اپسوس کی رپورٹ میں پھیلائے گئے حالیہ ہتک آمیز الزامات کے جواب میں فالو اپ بیان جاری کرتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔جس کے جواب میں کے ٹی سی کو فرانس میں مقیم عالمی سطح پر تسلیم شدہ مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم Ipsos کی جانب سے اپنے قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔ اور  Ipsos نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ اس کا زیر بحث رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عوامی سطح پر درج کمپنی کے طور پر مالیاتی گوشواروں اور آڈٹ شدہ اکانٹس کے ساتھ عوامی جانچ پڑتال کے لیے، KTC نے  اعلی ترین معیارات کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے   ۔

ای پیپر دی نیشن