اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر فخر ہے،حسن بختاوری 

اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر ) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے G-9 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کے مختلف تجارتی مراکز میں اپنے ذاتی فنڈز سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا ہے اور اس پلانٹ کی تنصیب بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کو پورے جوش و جذبے سے جاری رکھیں گے ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے جن میں چیک اپ کی سہولتیں اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ G-9 مرکز میں ایک 'عوامی دسترخوان' بھی شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی کھانا کھائے بغیر نہ رہ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران جب ہم نے اعلان کیا تھا کہ ہم تاجر برادری کے لیے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائیں گے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجروں کو اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔گروپ لیڈر بلیو ایریا یوسف راجپوت نے کہا کہ بلیو ایریا میں جلد واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا اور سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئیسکو کے دیگر تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن G-11 مرکز نعیم اختر اعوان نے کہا کہ احسن ظفر بختاوری کی کاوشوں سے تاجر اور ان کے علاقے کے مکین فلٹر شدہ پانی سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تقریب سے چیئرمین انجمن تاجران G-9 مرکز فدا حسین عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی ظفر اور صدر جناح سپر مارکیٹ عبدالرحمن صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ محمد علی، فیضان شہزاد، خالد چوہدری۔ سیف الرحمان، بابر چوہدری۔ وسیم چوہدری ضیا چوہدری ملک ندیم، چوہدری عرفان، تہمس بٹ، شاہ انور، چوہدری طاہر، ملک رفیق و دیگر تقریب میں شریک ہوئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...