الیکشن کا پانسا پلٹتے ہی اڈانی پھر نمبر ون، امبانی اب امیر ترین نہیں رہے

بھارت میں الیکشن نتائج کا پانسا مودی کے حق میں پلٹتے ہی  ارب پتی اڈانی گروپ کے گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایگزٹ پول میں بی جے پی کی فتح کی پیشگوئی کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

عالمی جریدے بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے ایشیاء کےامیر ترین فرد کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔گوتم اڈانی کی جانب سے اپنے ہی ہم وطن ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ادانی گروپ کے صدر، گوتم اڈانی 111 بلین امریکی ڈالر یعنی 308 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں کے انڈیکس میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔امبانی جن کی دولت 109 بلین ڈالر ہے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اڈای گروپ کے ایک بار پھر سر اٹھانے کی بڑی وجہ اسٹاکس میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اڈانی گروپ امبانی کو اوورٹیک کر جائے گا۔دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں اڈانی گروپ سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے، جیفریس کی رپورٹ کے مطابق  اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔قواضح رہے رواں ہفتے گوتم اڈانی نے اڈانی گروپ کے مستقبل کے حوالے سے پُر امید دکھائی دیے ہیں۔ اس کا اندازہ ان کے اس اظہار خیال سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا کے شارٹ سیلر ہیڈن برگ کے دوہرے حملہ سے سنبھل جانے کے باعث کمپنی کے اچھے دن آنے والے ہیں

ای پیپر دی نیشن