ججزکوالیکشن ٹربیونل مقررکرنےسےمتعلق صدارتی آرڈیننس کاکیس ملتوی کردیاگیا۔تفصیلات کےمطابق لاہو رہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمودمرزانےشہری مشکورحسین کی ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024پر نہیں ہوسکتا ۔درخواست میں استدعاکی گئی کےعدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی غیر آئینی قرار دے ۔
ججزکوالیکشن ٹربیونل مقررکرنےسےمتعلق صدارتی آرڈیننس کاکیس ملتوی
Jun 03, 2024 | 13:15