اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ۔ہائی کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لائیو سٹریمنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کے کیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو سٹریمنگ کا حکم تھا۔