پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کے 187 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔محکمہ صحت کے مطابق رحیم یارخان 26، خانیوال 24، لاہور22اورشیخوپورہ میں16کیسزرپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں سرگودھا 12، چنیوٹ 8، گجرات اورراولپنڈی میں7،7کیسزرپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں میں خسرہ کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔