کلاڈیا شین بام نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں معرکہ مار لیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطا بق کلاڈیا شین بام کی مورینا پارٹی نے 58اشاریہ 3فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار گالوض نے26اشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ وکٹری سپیچ میں کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ وہ حمایتیوں کو نہیں بھولیں گی۔ مخالف رہنما ؤں گالوض اور مئینز نے شکست قبول کرنے کے بعد کلاڈیا شین بام کو مبارکباد دی ہے ۔