احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، چیئرمین سینیٹ وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیڈر رانا محمد عرفان احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کی گئی ۔
توشہ خانہ کیس:آصف زرداری ،گیلانی اور نواز شریف کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Jun 03, 2024 | 15:53