حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے اموات 14 ہو گئیں

Jun 03, 2024 | 18:30

ویب ڈیسک

حیدر آباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کے مزید 2 زخمی دورانِ علاج کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید 2 افراد کے انتقال کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر خالد ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد 100 فیصد تک جھلس چکے تھے۔

ایم ایس سول اسپتال کے نے بتایا ہے کہ اسپتال میں واقعے کے 9 زخمی زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ورثاء ریسکیو اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مزیدخبریں