ہم نے بہت مایوس کن دن دیکھے ہیں، شبلی فراز

Jun 03, 2024 | 22:23

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت مایوس کن دن دیکھے ہیں اور مایوسی دیکھی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے۔

اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ یہ سیاسی بنیادوں پر بنائے ہوئے کیسز تھے، پاکستان کے سب سے محب وطن لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، ان حالات میں بانی پی ٹی آئی نے نہ کسی سے ڈیل کی نہ معافی نامہ بھجوایا۔شبلی فراز نے کہا کہ امید ہے مخصوص نشستوں کے کیس میں بھی انصاف کی فتح ہوگی، عوامی مینڈیٹ کا عکس پارلیمان میں بھی نظر آنا چاہیے، امید ہے سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے اصل مکینوں کو سیاسی، اخلاقی اور قانونی حق دے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا، بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی

مزیدخبریں