برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن آج واشنگٹن میں امریکی صدر باراک اوبامہ سے اہم ملاقات کررہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبوں پر بات کی جائے گی۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ مشترکہ بیل آؤٹ پلان تیار کرکے عالمی اقتصادی بحران سے نمٹنے میں اہم قردار ادا کرسکتے ہیں۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران گورڈن براؤن امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن