وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمتوں میں اقیلتوں کو پانچ فیصد کوٹے دینے پر عملدرامد کیا جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی سے ملاقات میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں مذاہب کے مابین تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ملاقات میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے امور زیر بحث آئے۔ ممبر قومی اسمبلی پلوشہ محمد زئی خان نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سری لنکن ٹیم پر حملے کی مذمت کی۔ الطاف حسین نے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن