سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں ہیلتھہ انشورنس سکیم کے تحت رجسٹرڈ بتیس لاکھ افراد کا پریمیئم حکومت ادا کرے گی۔اس سکیم کے تحت ایک فرد سال بھر میں پچیس ہزار روپے کی طبی سہولیات حاصل کرسکے گا،کسی بھی فیملی کا لڑکا اٹھارہ سال کی عمر تک اور لڑکی شادی تک اس سکیم سے مستفید ہوسکے گی۔ وفاقی حکومت نے ہیلتھ انشورنس سکیم کے لئے بارہ سو ملین روپے کا پی سی ون منظورکیا ہے۔