مقتول وفاقی وزیرشہبازبھٹی کے قتل کی تفتیش مثبت سمت میں جا رہی ہے اورجلد ہی قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔ انسپیکٹرجنرل پولیس واجد درانی

Mar 03, 2011 | 10:03

سفیر یاؤ جنگ
مقتول وفاقی وزیرشہباز بھٹی کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد واجد درانی نے کہا کہ اب تک دس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے تاہم صرف دو افراد زیرحراست ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں استعال ہونے والی گاڑی کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ واجد درانی کا کہنا تھا کہ وزراء کو سکیورٹی سکواڈ فراہم کئے گئے ہیں تاہم انہیں ساتھ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ وزراء خود کرتے ہیںَ۔ انہوں نے شہبازبھٹی قتل کیس کی تفتیش پراطمینان کا اظہارکیا۔
مزیدخبریں