سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امورشہباز بھٹی کی آخری رسومات دوپہرتین بجے فیصل آباد کے قریب سمندری میں ادا کی جائیں گی ۔ بھائی پیٹر بھٹی

Mar 03, 2011 | 10:35

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز بھٹی کے بھائی نے کہا کہ شہباز بھٹی کا قتل قومی المیہ ہے ، وہ ملک میں امن وامان کے قیام اور مسائل کے حل کے لیئے کام کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ میت کو سمندری کے نواحی گاؤں خوش پورلے جایا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا ہوں گی ۔ آنجہانی وزیر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان کے دوبھائی بیرون ملک سے پاکستان پہنچے ہیں ۔
مزیدخبریں