دسویں ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بنگلہ دیش کے انسٹھ رنز ہدف کے جواب میں بیٹنگ کررہی ہے۔

ورلڈ کپ کے سلسلے میں گروپ بی کی ٹیموں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ شیربنگلا سٹیڈیم میر پور میں کھیلا جارہا ہے۔ میزبان ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کا جو سود مند ثابت نہیں ہوسکا۔ بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی بھی ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں اٹھاون سکور پرڈھیر ہوگئی۔ جنید صدیق پچیس اور محمد اشرافل گیارہ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلیمان بین نے چار جبکہ کیمر اور ڈیرن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن