سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک سندھ بھر کے چھ سو سے زائد سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی بند کردی گئی ہے۔شہر میں دس ہزار سے زائد بسیں اورمنی بسیں سی این جی پر چلتی ہیں۔سٹیشنز کی بندش سے یہ گاڑیاں سر شام ہی بند ہوجاتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ سی این جی سٹیشنز کی بندش سے قبل شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں گیس بھروانے سی این جی سٹیشنز پہنچ گئی۔