ایک ٹی وی انٹرویومیں صدراوباما کا کہناتھا بشار الاسد کے اقتدار کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ شام میں مکمل جمہوریت تک امریکہ اقدامات جاری رکھے گا۔ان کا کہناتھا شام میں جاری بحران لیبیا کے مقابلے میں انتہائی پیچیدہ اوربڑا ہےتاہم امریکہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر شامی شہریوں اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالی تنظیموں کو امدادکا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب ایک امریکی میگزین کوانٹرویو میں صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کوکسی صورت ایٹمی طاقت نہیں بننے دینگےتاہم اس کیخلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران سےمتعلق منصوبہ بندی ظاہرنہیں کرےگا اورنہ ہی کسی منصوبہ بندی کےبغیرایران پرحملہ کیا جائیگا۔اگرچہ دنیا بھرمیں ایران کیلئے ہمدردیاں کم ہورہی ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے منفی نتائج برآمد ہوسکتےہیں۔