امريکا کی پانچ رياستوں ميں بگولوں اور ہوا کے طوفان کی زد ميں آکرچوبیس افراد ہلاک ہوگئے۔

Mar 03, 2012 | 12:17

سفیر یاؤ جنگ
امريکی رياستوں ميں ایک سو ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کی زد میں آکر کم از کم چوبیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔طوفان سے ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔طوفان سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست انڈیانا میں ہوئی ہیں جہاں آٹھ افرادہلاک ہوگئے جبکہ ریاست ٹینیسی میں بگولوں کی زد میں آکر پانچ افراد چل بسے۔علاقے ميں تيزبارش، طوفانی ہواؤں ، ژالہ باری اور بگولوں کے باعث شديد مالی نقصان بھی ہوا ہے.ادھررياست الی نوائے کے جنوبی قصبے ہرس برگ ميں بگولے سے کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے. طوفان کے باعث خريداری کا ايک مرکز اور علاقے کو گيس فراہم کرنے والی پائپ لائنيں بھی تباہ ہوگئی ۔ رياست الباما ميں گزشتہ روز کے دوران دو طوفانی بگولوں کے باعث کئی گھر تباہ اور ان کے مکين زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں ہیرس برگ اور سیلائن کنٹری میں تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
مزیدخبریں