ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پرہلکی برفباری جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Mar 03, 2012 | 14:40

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کے مطابق غذرسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گذشتہ رات سے پہاڑوں اور بالائی علاقوں ميں برفباری جبکہ نشيبی علاقوں ميں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈويژن سميت کشمير کے مختلف علاقوں ميں موسم خوشگوار ہے جبکہ مری ميں برفباری تھمنے کے بعد سردی کی شدت ميں کمی ہورہی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت اور مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ملک میں آج کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی آٹھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سکردو اور استور میں منفی چار اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزیدخبریں