بنگلہ دیش میں اسلام پسند جماعتوں کیخلاف اقدامات لادینیت کا ثبوت ہیں: آسیہ اندرابی


سرینگر (کے پی آئی) دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور دیگر اسلام پسند تحریکوں پر بنگلہ دیشی لادین حکومت نے جو قیامت صغری برپا کی ہے وہ اس بات کی بین دلیل ہے کہ بنگلہ دیش کی بنیاد ہی لادینیت پر قائم ہے یعنی بنگلہ دیش کا وجود بنگالی قوم پرستی جیسی اسلام مخالف نظرئیے کی دین ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات سے کون نہیں واقف کہ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے میں جہاں بھارت نے کلیدی رول ادا کیا وہاں اس وقت کے پاکستانی حکمران بھی بری ذمہ قرار نہیں دیئے جا سکتے۔ انہوں نے مشرقی پاکستان کے مسلمانوں جو اصل میں پاکستان بنانے میں سب سے زیادہ متحرک بھی تھے اور ناقابل فراموش قربانیاں بھی پیش کیں کے جائز مطالبوں کو یکسر نظرانداز کرکے اس خطے کو بھارت کی ناپاک سازشوں کا شکار بنا دیا۔ آج بنگالی قوم پرست کھلے عام یہ نعرہ لگارہے ہیں کہ اسلام کو بنگلہ دیش سے باہر نکالنا ہے۔
آسیہ اندرابی

ای پیپر دی نیشن