لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا عبدالوکیل صدیقی سرمایہ ملت تھے زندگی اسلام کے لئے وقف رکھی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے سربراہ میاں جمیل نے ہری پور ہزارہ میں نماز جنازہ میں شرکت سے واپسی کے بعد لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں جمیل نے کہا مولانا عبدالوکیل صدیقی نے قرآن و حدیث کی تدریس اور تبلیغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ان کی وفات ایک قومی سانحہ ہے۔ خلا مدتوں پورا نہیں ہو گا۔ میاں جمیل نے مزید کہا مولانا عبدالوکیل صدیقی نے تبلیغ دین کو مقصد خیات بنایا۔ انہوں نے مولانا مرحوم کی مغفرت اور لواحقین سمیت سینکڑوں شاگردوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔