گجرات کی میری سیٹ ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، صدر نے چودھریوں کو لکھ کر دیدیا: احمد مختار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ میرے بھائی چودھری احمد سعیدمسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں ہوئے۔ چودھری احمد سعید سے متعلق وقت بتا دے گا کہ میں درست ہوں یا کوئی اور گجرات میں اپنی سیٹ کا صدر آصف زرداری سے پوچھا تھا۔ صدر نے کہاکہ چودھری برادران کو لکھ کر دیدیا احمد مختار کی سیٹ ٹرانسفر نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری احمد مختار نے کہا کہ چودھری برادران چاہتے ہیں کہ وہ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں، میں نے اپنے حلقے میں 19سال خرچ کئے نہ کوئی فیکٹری لگائی نہ میرا مفاد ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا پیپکو کہتی ہے بریک ڈاﺅن میں ان کا فالٹ نہیں تحقیقات کر رہے ہیں۔ کوئلہ جنریشن سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آ سکتی ہے، گنے کی پھوک سے بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ ایران کے ساتھ روس، بھارت اور دیگر ممالک پر پابندیاں نہیں لگیں تو پاکستان پر کیوں؟ میں نہیں سمجھتا کہ امریکہ یہ ناانصافی کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...