لاہور)کامرس رپورٹر)ڈپٹی سپےکر پنجاب اسمبلی چےف آرگنائزر پنجاب سپورٹس فےسٹےول رانا مشہود احمد خان کی صدارت مےں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس مےں دس روزہ ےوتھ فےسٹےول کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔اجلاس مےں ڈی جی سپورٹس عثمان انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔3مارچ سے 13مارچ تک جاری رہنے والے ےوتھ فےسٹےول کی اختتامی تقرےب 14مارچ کو منعقد ہوگی جس مےں گذشتہ فےسٹےول کے کامےاب کھلاڑےوں کو 5کروڑ سے زائد کے انعامات اور سرٹےفکےٹس دےئے جائےں گے۔ا س سلسلہ مےں رانا مشہود نے صفائی،ٹرےفک،انفارمےشن، مےڈےا،سکےورٹی ،پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ،واپڈا،سول ڈےفنس، 1122،پی اےچ اے ،پروٹوکول، واسا، ٹورےزم، محکمہ صحت ،محکمہ تعلےم اوردےگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس مےں ان تمام محکموں کو ان کی ذمہ داروں سے آگاہ کےا اور ہداےت کی کہ وہ کل تک تفوےض کی گئی ذمہ دارےوں کا مفصل پلان انہےں پےش کرےں۔انہوں نے اجلاس مےں بتاےا کہ مےراتھن رےس،سائےکلنگ،سٹرےٹ آرٹ اورپا رلےمنٹرےنز اور فلمی ستاروں کے مابےن ہونے والے اےونٹس نہاےت اہمےت کے حامل ہےں،اس لےے تمام محکموں کے افسران اوراہلکاران اپنی ذمہ دارےاں پہلے کی طرح نہاےت لگن اور محنت سے انجام دےں۔ڈپٹی سپےکر نے بتاےا کہ نئے عالمی رےکارڈ کی مانیٹرنگ کے لئے گےنز بک کی ٹےم11مارچ سے 13مارچ تک لاہور مےں قےام کرے گی۔کوشش کی جائے گی کہ پنجاب کے کھلاڑی اس مرتبہ بھی دےگر کھےلوں مےں نئے عالمی رےکارڈ قائم کرےں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا داخلہ فری ہو گااور نوجوانوں کو جوش وخروش گذشتہ فےسٹےول کے مقابلے مےں کہےںزےادہ ہے،اس لےے سکےورٹی اورٹرےفک کے فول پروف انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول آج سے شروع‘ سیکورٹی انتظامات فائنل....میراتھن سائیکلنگ روٹس کو حتمی شکل دیدی گئی
Mar 03, 2013