شجاعت، پرویز الٰہی کی صلاح الدین عباسی سے ملاقات، انتخابی اتحاد پر اتفاق

Mar 03, 2013

لاہور+ بہاولپور (اے پی پی+ آئی این پی) مسلم لیگ ق کے صدر سےنےٹر چوہدری شجاعت حسےن اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے بہاولپور عوامی نےشنل پارٹی کے سربراہ نواب صلاح الدےن عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسےن کے ہمراہ چودھری پرویز الٰہی اور نواب صلاح الدےن عباسی نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جنرل الےکشن مےں بہاولپور ڈوےژن کی سطح پر تےنوں اضلاع مےں پاکستان مسلم لےگ اور بہاولپور عوامی پارٹی کے درمےان انتخابی اتحاد طے پا گےا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے دو رکنی کمےٹی بنا دی گئی ہے۔ مسلم لےگ ق کی طرف سے طارق بشےر چےمہ جبکہ بہاولپور عوامی نےشنل پارٹی کی طرف سے ملک فاروق اعظم کمےٹی کے رکن ہوں گے۔ چوہدری شجاعت حسےن نے مسلم لےگوں کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پےر پگارا اور انکے والد بھی مسلم لےگوں کے اتحاد کیلئے کوشش کرتے رہے مگر اب الےکشن کی تےارےوں کا وقت ہے، ہر پارٹی نے الےکشن کی تےارےاں کرنی ہے، ن لےگ کے ساتھ انتخابی اتحاد اب ناممکن ہے۔ نواب صلاح الدےن عباسی نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لےگ ق بہاولپور صوبہ بنانے کے حق مےں ہے اور چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی مےں بھی ہمارے حق مےں ووٹ دےا تھا، مسلم لےگ کے ساتھ ہمارا اتحاد شروع سے رہا ہے۔آن لائن کے مطابق نواب آف بہاولپور سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کے باعث مسلم لیگ اکٹھی نہ ہوسکی اب کیونکہ الیکشن قریب ہیں اس لئے مسلم لیگیوں کا اتحاد نہیں ہو سکتا۔ 

مزیدخبریں