ملتان میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی مار کٹائی، الیکشن ملتوی

ملتان (آئی این پی) تحریک انصاف کے جماعتی انتخابات میں سونامی کی لہریں آپس ہی میں ٹکرا گئیں، کارکنان ایک دوسرے سے الجھ پڑے، مار کٹائی اور ہلڑ بازی کے بعد انتخابات ملتوی کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملتان کے 6 ٹا¶ن میں 108 سیٹوں پر تحریک انصاف کے 230 امیدوار آمنے سامنے جبکہ ضلعی صدر کی سیٹ پر اعجاز جنجوعہ نظریاتی گروپ سے اور خالد جاوید وڑائچ ہم خیال گروپ سے مدمقابل تھے۔ ہفتہ کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے ووٹنگ کے آغاز پر کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور ایک شخص زخمی ہوا۔ اس دوران لاتوں، گھونسوں اور مکوں کا خوب استعمال ہوا۔ کارکنوں نے دیواریں پھاند کر ووٹ اور ووٹ کا تقدس جی بھر کر مجروح کیا۔ کچھ کارکن بیلٹ بکس کو زمین پر پٹخ کر دل کی بھڑاس نکالتے رہے۔ حالات اتنے خراب ہوئے کہ دونوں گروپوں کو ایک دوسرے کے خلاف تھانے جانا پڑا۔ اس ہلے گلے اور بدنظمی کے بعد جماعتی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...