میٹر ریڈر چیک کرنے کے بعد صارف کے دستخط کرانے کا پابند ہو گا: صدر نے منظوری دیدی

لاہور (آن لائن) بلاول ہاﺅس لاہور میں صدر اور وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں میاں منظور وٹو نے صدر اور وزیراعظم کی توجہ اوکاڑہ میں جاری طویل احتجاج کی طرف دلائی جس پر زرعی ٹیوب ویلوں پر فلیٹ ریٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری اور اووربلنگ روکنے کے لئے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔ میٹر ریڈر ریڈنگ لینے کے بعد کارڈ پر صارف کے دستخط کرانے کا پابند ہو گا۔ اجلاس میں ق لیگ کے ساتھ جاری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزراءنے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت پر صدر مملکت کو مبارک باد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...