سب جانتے ہیں کس نے این آر او کے ذریعے اپنے گناہ بخشوائے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور قمر زمان کائرہ بوکھلا چکے ہیں۔ کائرہ کے بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر قمر زمان کائرہ اور ان کے اتحادیوں کی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب جانتے نہیں کس نے کالے قانون این آر او کے ذریعے اپنے جرائم اور گناہ بخشوائے۔ کائرہ صاحب بتائیں بی بی کے قاتلوں کو سامنے لانے میں کون سا خفیہ معاہدہ روک رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...