16 مارچ کی رات 12 بجے ہم نہیں نگران حکومت ہو گی: خورشید شاہ

 کراچی( آئی این پی) وفاقی مذہبی امور کے وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 16مارچ کو رات 12بج کرایک منٹ پرہم نہیں ہوں گے بلکہ نگران حکومت ہو گی، عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، متفقہ نگران وزیراعظم لانے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈرراضی ہوں تو صدر پارلیمنٹرینز کو عشائیہ دیں گے، متحدہ قومی موومنٹ اب بھی ہمارے ساتھ ہے، میاں بیوی ایک دوسرے سے روٹھتے رہتے ہیں۔ وہ حج آرگنائزرز ایسویسی ایشن کے استقبالئے سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ میڈیا میں حکومت جانے کی 27پیش گوئیاں ہوئیں جو درست نہیں ہوئیں۔ ہم نے مدت پوری ہونے کی 28 ویں پیش گوئی کی جو درست ثابت ہوئی۔ پہلی مرتبہ ارکان پارلیمنٹ کو علم ہے کہ ان کی مدت ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے حوالے سے مشاورت کا سلسلے بھی جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ متفقہ طور پر نامزدامیدوار کو نگران وزیراعظم کیلئے منتخب کیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) (کل) پیر کو اجلاس میں نگران وزیراعظم کا نام طے کرے گی۔ سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ اتحاد بنائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...