کراچی سمیت مختلف شہروں کے کئی پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات یکم مارچ کوبڑھائی گئی قیمتوں پرہی مل رہی ہیں جس سے شہری پریشانی کا شکارہیں،حکومت کی جانب سے ہفتے کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے بعد اوگرا نے بھی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پٹرول 106روپے 60پیسے سے کم ہوکر 103 روپے07پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 113روپے56پیسے سے کم ہوکر 109روپے21پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 103روپے 69پیسے سے گھٹ کر 99روپے90پیسے فی لٹر ہو گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے
کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اب بھی پیٹرول یکم مارچ والی قیمت پرفروخت کیا جا رہا ہے
Mar 03, 2013 | 13:07