الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں کی گئی ترامیم کے لئے وزارت قانون کو بجھوائی گئی سمری التوا کا شکارہوگئی،حکومت نے سمری کے بعض نکات پرتحفظات کا اظہارکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے اندر تجویزکردہ پندرہ مختلف ترامیم کی سمری وزارت قانون کے پاس التواء کا شکارہے، حکومت کی جانب سے سمری میں ترامیم پرشدید تحفظات سامنے آرہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کوحکومت نے سیاسی امیدواروں کی نجی زندگی میں مداخلت قراردیا ہے۔ ترامیم میں امیدوارکواپنی ازدواجی زندگی کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ جس میں امیدوارکی شادیوں کی تعداد دینا لازم ہوگا، ذرائع کے مطابق وزرات قانون نے سمری صدرمملکت کوارسال نہیں کی جبکہ سمری پرتحفظات کو دور کرنے کے لئے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک جلد چیف الیکشن کمیشنز سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن