محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں سرد رہنےکی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بشیتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا، جب کہ جنوبی علاقوں، سندھ اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ،گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا،سب سےکم درجہ حرارت استور میں منفی نو ریکارڈ کیاگیا،مالم جبہ اور پارہ چنار منفی چار،،کالام ،ہندہ اور سکردو منفی تین اور گوپس کادرجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت سات ،لاہور دس، کراچی پندرہ، پشاور نو، کوئٹہ ایک ،مری تین ،مظفرآباد سات گلگت ایک ،فیصل آباد نو ،ملتان گیارہ اور حیدر آباد میں سولہ سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

ای پیپر دی نیشن