شام کے صدربشارالاسد نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ اوراسکے اتحادی شام میں باغیوں کی مدد کررہے ہیں۔

Mar 03, 2013 | 15:35

خصوصی رپورٹر

برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے بشارالاسد کا کہنا تھاکہ ایسے حالات میں جب برطانیہ باغیوں کواسلحہ اوردیگرسامان مہیا کررہا ہو، شام میں پُرتشدد واقعات کے خاتمے کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ برطانیہ نہ صرف شام بلکہ اپنے مفادات کے بھی خلاف کام کررہا ہے۔ بشارالاسد نے کہا کہ امریکہ اورکچھ یورپی ممالک بھی شام میں باغیوں کی پشت پناہی کررہےہیں۔ ادھرایران نے امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کوشام میں شورش کا ذمہ دارقراردیا ہے۔

مزیدخبریں