سرکاری ٹی وی کی طرف سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں شمالی کوریاکے سپریم لیڈر کم جانگ ان کو جنگی مشقوں کے دوران خود میزائل، ٹینک اور توپوں کی بمباری کا معائنہ کرتےدکھایاگیاہے، ٹی وی رپورٹ کے مطابق کم جانگ دیکھنا چاہتے تھے کہ حقیقی جنگ کے دوران اسلحہ کی کارکردگی کس حد تک سود مند ہوگی، رپورٹ کےمطابق شمالی کوریا کی جنگی مشقیں اکیس فروری سےجاری ہیں،شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ ماہ تیسری بار ایٹمی دھماکوں کےبعد خطے کےحالات کشیدہ ہیں،جبکہ اس کو اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا بھی کرناپڑرہاہے
شمالی کوریا کےسرکاری ٹی وی نے سپریم لیڈر کم جانگ ان کی فوجی مشقوں کے معائنے کی ویڈیو جاری کردی
Mar 03, 2013 | 16:09