قاہرہ میں مصر کےوزیرخارجہ محمد اکمل امر کےساتھ نیوز کانفرنس کرتےہوئےان کاکہناتھا کہ ان کا ملک مصرمیں کسی خاص گروپ کی حمایت نہیں کرتا،انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دورےکامقصد مصری عوام کی سیاسی اور معاشی امداد اورجمہوریت کو مضبوط کرناہے،انہوں نے مصر میں پرتشدد مظاہروں کےبعد آئی ایم ایف کی جانب سے چاراعشاریہ آٹھ بلین ڈالر قرض کےلیے معطل بات چیت دوبارہ شروع کرنےکی بھی دعوت دی ،اس موقع پرمصرکے وزیرخارجہ محمد کامل امر کاکہنا تھا کہ امریکا اہم اتحادی اور دوست ملک ہے اور امید ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تعاون کرےگا،جان کیری آج مصرکےصدر محمد مرسی سےبھی ملاقات کریں گے ،جس میں دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی تعاون بڑھانے اور دیگرامورپربات چیت کی جائےگی،دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ کےدورے کےموقع پر مصر میں مظاہرےکیے گئے،اپوزیشن نےوزارت خارجہ کے دفتر کےباہر جان کیری کے پوسٹرز کو آگ لگا دی ،جب کہ صدر مرسی کی حکومت کے خلاف بھی تعرےلگائے،پورٹ سعید میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کےدوران ایک پولیس اسٹیشن کوبھی جلا دیا گیا ،اس دوران جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے