افغانستان،کار بم کی تیاری کے دوران دھماکہ،خواتین اور بچوں سمیت 13ہلاک

کابل(آن لائن +اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں  5مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ صوبہ فاریاب میں نا معلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے انتخابی مہم چلانے والے کارکن کو قتل کر دیا۔جنوبی افغانستان میں خواتین اور بچوں سمیت 13افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب طالبان جنگجوؤں کی طرف سے ایک کار بم کی تیاری کے دوران ہی دھماکہ ہوگیا،یہ بات حکام نے اتوار کے روز کہی۔نائب صوبائی پولیس سربراہ عبدالولی طوفان نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا لوگر صوبہ کے دارالحکومت پلی عالم میں دھماکہ خیز مواد اس وقت پہلے ہی پھٹ گیا جب اسے ایک گھر میں ایک کار میں نصب کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں سمیت 9طالبان کے علاوہ 2خواتین اور2بچے ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...