بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے نے تاجروں کی مشکلات بڑھا دیں: میاں سلیم

Mar 03, 2014

لاہور (پ ر) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے نے تاجر برادری کے لئے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں نو ماہ پہلے تمام ٹیکسز و ڈیوٹی کے بعد کمرشل بجلی کا یونٹ  18 روپے کاسٹ کرتا تھا جو کہ آج 26 روپے قیمت کے بعد بے شمار ٹیکسز لئے جا رہے ہیں۔ حکومت تمام محکموں کا نقصان بجلی کے بلوں سے پورا کرتی ہے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ہائیکورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

مزیدخبریں