نجی شعبہ نے 7 ماہ میں 286 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے : سٹیٹ بنک

اسلام آباد  (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نجی شعبہ نے 286 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں نجی شعبہ کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے ساڑھے سات ماہ کے دوران حکومت نے بینکوں سے صرف  25 ارب روپے کے قرضے لئے ہیں جس کی وجہ سے بینکوں کیلئے نجی شعبہ کو قرضوں کے اجراء کیلئے مواقع بڑھے ہیں اور بینکوں نے نجی شعبہ کو 286 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جس سے صنعتی وتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 6.76 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اوسطاً ایک فیصد تک رہی تھی۔ بینکوں  کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی سہولتوں میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں  ایل ایس ایم کی شرح ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...