بھارتی سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہے: میجر جنرل عاصم

Mar 03, 2014

 واشنگٹن (ثناء نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لینے کے بعد انہیں ختم کرنے کے لئے تیار ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے سربراہ جنرل باجوہ نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو بتایا کہ بھارت  سے ملحقہ سرحد پر پاکستانی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے  اس کی نسبت قبائلی علاقوں میں شدت پسندی کے خلاف لڑنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ  ہے۔ یہ اندرونی خطرے کے حوالے سے ہماری سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔کئی برسوں کے دوران ہم نے دہشت گرد عناصر کو شمالی وزیرستان میں گھیر لیا ہے اور اب ہم ان کا صفایا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں  نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی طالبان کے پندرہ سے بیس ہزار ماہرجنگجو موجود ہیں۔

مزیدخبریں