پی پی 81 جھنگ میں ضمنی انتخابات پولنگ آج ہوگی‘ رینجرز طلب مسلم لیگ (ن) کے محمد خان بلوچ اور تحریک انصاف کے تیمور بھٹی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع‘ پیپلز پارٹی کے امیدوار کا بائیکاٹ

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے حلقہ پی پی 81 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ حلقہ میں پولنگ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اب اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد خان بلوچ اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے تیمور بھٹی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ حلقہ پی پی 81میں کل 184887 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن میں 105108 مرد اور 79779 خواتین ووٹرز شامل ہیں جن کیلئے 171 پولنگ سٹیشن اور 429 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں ضلع جھنگ کی حدود میں 145 اور چنیوٹ کی حدود میں 26 پولنگ سٹیشن قائم کر کے 66پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آج  ہونیوالے ضمنی انتخاب کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ریزرو فورس کے طور پر رینجرز کو طلب کر لیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے گزشتہ رات رینجرز 160 جوانوں پر مشتمل دستہ شاہ جیونہ پہنچ گیا جو ریزرو فورس کے طور پر ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے موجود رہیں گے۔
جھنگ/ ضمنی انتخابات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...