چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کو جدید اسلحہ، آبدوزیں فراہم کر رہا ہے، بھارتی اخبار کا دعویٰ

دہلی (اے این این) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پاکستان اور بنگلہ دیش کو اسلحہ سے لیس کررہا ہے اور انہیں جدید آبدوزیں فراہم کررہا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین ایٹمی آبدوزیں بنا رہا ہے جس امریکہ کو بھی تشویش ہے۔ چین 2014ء کے اختتام تک پاکستان کو 6 آبدوزیں فراہم کریگا۔ چین نے اسی طرح بنگلہ دیش کو دو جدید الیکٹرک آبدوزیں فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی قیمت 206 ملین ڈالر ہے۔ چین بنگلہ دیش کو یہ آبدوزیں 2019ء میں فراہم کریگا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کے پاس 5 فرانسیسی آبدوزیں موجود ہیں جن میں 3 آگسٹا 90 بی( خالد) اور دو آگسٹا 70 (حشمت) شامل ہیں۔ میانمار میں آبدوزوں کے عملے کی تربیت کیلئے چین سے مدد لے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...