اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم و پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت کے تحت قومی مفاہمت کا درس دیا ہے، طالبان اگر صحیح معنوں میں جنگ بندی کے اعلان پر کاربند رہیں تو پھر حکومت کو بھی سنجیدگی سے اس اقدام کو لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی بڑی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ طالبان کو افواج پاکستان جو پاکستانی سرحدوں کے محافظ ہیں ان کیخلاف کارروائیوں سے باز رہنا چاہئے۔