پیپلز پارٹی اور متحدہ کے رہنمائوں کی ملاقاتیں، دوبارہ قربتیں بڑھنے لگیں

 اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم  کو  ایک دوسرے  کے زیادہ قریب  لانے کے لئے  ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔  ذرائع  کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ  سندھ  سید قائم علی شاہ  اور سندھ ہائر ایجوکیشن  کمیشن کے  چیئرمین ڈاکٹر عاصم  حسین نے  گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد  سے ملاقات کی ہے جس میں  دونوں جماعتوں کی ورکنگ ریلیشن  شپ کے حوالے سے  بعض  معاملات کو حتمی شکل  دی گئی ہے۔  دونوں  جماعتیں اس ورکنگ  ریلیشن  شپ سے آگے  بھی بڑھ سکتی ہیں   اگر حالات پیدا   ہوگئے تو ایم کیو ایم  سندھ حکومت  میں  شمولیت  کے حوالے سے  بھی بات چیت  آگے بڑھا  سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...