کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں چار ننھی بچیوں کو انکے رشتے دار ایدھی سنٹر چھوڑ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچیوں کو انکی پھوپھی ایدیھی سنٹر چھوڑ کر گئی۔ اس نے بتایا کہ غربت کے باعث وہ بچیوں کو ایدھی سنٹر کے حوالے کر کے جا رہی ہے۔ بچیوں کے ماں اور باپ انکی کفالت نہیں کر سکتے۔