لاہور(آئی این پی) پاکستان میں کئی سالوں سے بند یوٹیوب رواں ماہ کے آخر تک کھولے جانیکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیوب کی انتظامیہ کی جانب سے یوٹیوب سے اسلام مخالف مواد ہٹائے جانے کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کیا جا چکا ہے جس کے بعد حکومت نے یوٹیوب کھولنے پر غور شروع کردیا ہے اور امکان ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان میں یوٹیوب کھول دی جائیگی۔
یوٹیوب رواں ماہ کے آخر تک کھولے جانیکا امکان ہے: ذرائع
Mar 03, 2014