عمران خان انتخابی شکست کے خوف سے بدحواس ہو چکے ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جھنگ کے ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بدحواس ہو چکے ہیں، بے بنیاد الزامات لگاکر شکست کے خوف سے راہ فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست کے میدان میں تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے جس نے تبدیلی کے نعرے لگائے تھے لیکن وقت آنے پر تبدیلی کے نعرے صرف نعرے ہی ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کا واویلا قطعی بے بنیاد ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کے مسائل و دکھ درد سے آگاہ ہے اور عوام بھی مسلم لیگ (ن) کو واحد نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں۔
رانا ثناء

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...