اسلام آباد (آئی این پی) لاہور سے اپنی والدہ کو علاج کیلئے لانے والا بیٹا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، میت پولی کلینک امانتاً رکھ دی گئی۔ ماں بیٹے کی موت کی خبر سن کر ہوش و حواس کھو بیٹھی۔ شیخ حیدر علی اپنی والدہ پروین افتخار کو علاج کی غرض سے لایا تھا اور اس نے وی آئی پی گیسٹ ہائوس ایف 7 فور میں کمرہ لے رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا شیخ حیدر علی سابق فارن سیکرٹری کا بیٹابتایا جاتا ہے۔